Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیوبیری کا سرکہ دماغی عارضے سے محفوظ رکھتا ہے، ماہرین

 سیول..... جنوبی کوریا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بلیو بیری دماغ و ذہن پر انتہائی مفید اثرات سامنے آئے ہیںجبکہ اس کا سرکہ پینے یا اسے سلاد پر چھڑک کر کھانے سے دماغی خلیات (نیورونز) سرگرم ہوتے اور مستقل استعمال سے ڈائیمنشیاسمیت کئی دماغی عارضوں کو روکتا ہے۔ جنوبی کوریا کی کونکوک یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ بلیو بیری کا سرکہ اعصابی خلیات کو قوت دیتا اور دماغ میں ایک ایسا پروٹین بڑھاتا ہے جو ڈیمینشیا میں تیزی سے ختم ہونے لگتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں ڈیمینشیا کے 5 کروڑ سے زائد مریض ہیں اور یہ تعداد ہر 20 سال میں دگنی ہوجاتی ہے۔ اب تک اس کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں مل سکا البتہ دواﺅں سے صرف اس بیماری کی پیش رفت سست کی جاسکتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بلیوبیری میں پایا جانے والا ایسیٹائل کولان دماغی خلیات کو تندرست رکھتا اور دماغی خلیات میں سگنل کو ممکن بناتا ہے جبکہ ڈائیمنشیاکا مرض ایسیٹائل کولان کو نشانہ بناتا ہے۔قبل ازیں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بلیو بیری کا باقاعدہ استعمال نہ صرف یادداشت کو اچھا رکھتا ہے بلکہ نوعمر طلبا و طالبات کےلئے یہ ایک مفید دماغی ٹانک بھی ہے۔

شیئر: