Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت پر حوثیوں کے میزائل حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ، ہیومن رائٹس واچ

 دبئی ..... ہیومن رائٹس واچ نے حوثیوں کی جانب سے مملکت پر میزائل حملوں کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 مارچ کو حوثیوں کی جانب سے مملکت کی شہری آبادی پر میزائل حملے واضح طور پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جسے کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کے حملوں کے پشت پناہ اور ان کا منصوبہ بنانے والے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں جو عالمی قوانین میں جنگی جرم کے زمرے میں شامل ہے ۔ اس حوالے سے تنظیم کی ریجنل آپریشن ڈائریکٹر برائے مشرق وسطی سارہ لیا واٹسن کا کہنا ہے کہ " حوثی فوری طور پر سعودی عرب کی جانب میزائل حملو ںکو روکیں " ۔واضح رہے حوثیوں کی جانب سے 25 مارچ کو مملکت کے متعد د شہروں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جسے سعودی شاہی فضائیہ فوری طور پر اینٹی بیلسٹک میزائل کے ذریعے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا تھا ۔ 

شیئر: