Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلدی آدھے سر کے درد کیلئے حیرت انگیزحد تک مفید

لندن..... ممتاز ماہر غذائیت ڈاکٹر لارین گرین نے کہا ہے کہ ہلدی متعدد مسائل کا حل اور بیماریوں کا علاج ہے۔ انکا کہناہے کہ اس کے اندر کچھ اتنے مفید اجزاءشامل ہیں جو دماغی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہلدی کے اندر موجود خاص عنصرکرکومین کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں کیونکہ یہ وہ چیز ہے جو آدھے سر کے درد کے مریضو ںکیلئے بیحد مفید ہے اور ان مریضوں کے لئے بطور خاص بہتر ہے جنہیں ایک مہینے میں 14یا اس سے کم مرتبہ آدھے سرکا درد ہوتا ہے۔ واضح ہو کہ یہاں کچھ دنوں سے برطانیہ کے مختلف تحقیقی اداروں میں اس حوالے سے چھان بین ہورہی تھی کہ ہلدی آدھے سر کے درد کا علاج بن سکتی ہے یا نہیں؟ واضح ہو کہ ہند اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہزارو ںسال سے زیر استعمال رہنے والی ہلدی مغربی دنیا میں بھی مقبول ہوتی جارہی ہے اور لوگ اسے جلدی امراض کے علاوہ امراض قلب پر قابوپانے کیلئے بھی استعمال کررہے ہیں جبکہ یہ سردرد کی بھی دوا ہے اور ورم کی روک تھام کیلئے بھی مفید ہے۔

شیئر: