عراق میں مارے گئے ہندوستانی باشندوں کے اہل خانہ کیلئے امداد
پٹنہ۔۔۔۔ بہار حکومت نے عراق کے شہر موصل میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو 5، 5لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرنیوالوں کے لواحقین کو 5لاکھ روپے امداد کے طور پر دینے کی ہدایت محکمہ داخلہ کو دیدی ۔ وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ریاست کے تمام مرنیوالوں کے اہل خانہ کو امداد و دِیگر مراعات دینے کیلئے مشورہ کی ہدایت دی۔ واضح ہو کہ ریاست کے وزیر محنت کی جانب سے مرنیوالوں کے اہل خانہ کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دی جائیگی جبکہ بہار حکومت نے فی کنبہ 5لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔مرکزی وزیر مملکت وی کے سنگھ خصوصی طیارے سے بہار کے 5افراد کی باقیات لیکر پٹنہ پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گلدستہ پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔