Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی کو نئے ثبوت مل گئے

کراچی (صلاح الدین حیدر) سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت قائم پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو برطانیہ رجسٹری سے نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں اور مریم کے بارے میں جائداد کے نئے ثبوت مل گئے جو جلد احتساب عدالت میں پیش کردیئے جائےں گے۔ ےہ سارے کاغذات برطانیہ رجسٹری کی مہر کیساتھ پاکستانی حکومت کو پیش کئے گئے۔ اب تومسلسل تبصرہ کیا جارہاہے کہ نواز شریف اور ان کے بیٹوں اور بیٹی کو بچانا مشکل ہے۔ ان ثبوتوں میں صاف طور پر بتایا گیا ہے کہ مریم نوازانگلینڈ میں نواز شریف کی جائداد یا ایون فیلڈ فلیٹس ٹرسٹ کی مالک ہیں۔ جے آئی ٹی کا کیس شریف خاندان کے خلاف بہت زیادہ مضبوط ہوگیا ۔ مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف کے وکیل حارث جو جے آئی ٹی کے سربراہ ضیاء سے 3 دن سے جرح کر رہے ہیں۔ وہ صرف وقت کا ضیا ع ہے اور کچھ نہیں عام اندازہ ےہی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔ 
مزید پڑھیں:عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے ،مریم نواز

شیئر: