Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریہ 2 اہم فلموں میں دکھائی دیں گی

بالی وڈ اداکارہ یشوریہ رائے جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’فینی خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جلد ہی 2 اہم ترین فلموں میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ یہ پرانی فلموں کی ریمیک ہوں گی ۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ماضی کی فلم ”رات اور دن“ کے علاوہ ”وہ کون تھی“ کے ریمیک کے لئے بھی ان سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا انہوں نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھری ہے یا نہیں تاہم خیال ہے کہ وہ ان دونوں فلموں میں نظر آئیں گی۔ امکان ہے کہ ان فلموںکی شوٹنگ آئندہ برس شروع ہو گی۔
 

شیئر: