Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نورتن حیثیت حاصل کریگی

نئی دہلی۔۔۔۔ملک کے 126ہوائی اڈوں کی دیکھ بھال کرنیوالی کمپنی ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی ) نے نورتن کمپنی کی حیثیت حاصل کرنے کیلئے محکمہ پبلک انٹر پرائزز کو درخواست دی ہے۔تمام ہوائی اڈوں پر اے ٹی سی سروس اور ایئر نیوی گیشن سروسز پر اسکی اجارہ داری ہے۔ اتھارٹی کے چیئرمین گروپرساد مہاپاترا نے بتایا کہ اے اے آئی نے محکمہ پبلک انٹر پرائزز کے پاس نورتن کمپنی کے درجہ کیلئے درخواست دی ہے۔ ہم نورتن کمپنی کی تمام شرائط پر پورا اترتے ہیں۔2013ء میں منی رتن کمپنی کا درجہ حاصل ہوا۔واضح ہو کہ بہتر کارکردگی کی حامل کمپنیوں کومنی رتن، نو رتن، اور مہارتن کمپنیوں کا درجہ دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -محض 500روپے لیکر ممبئی آنیوالی اداکارہ کروڑپتی بن گئی

شیئر: