Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’جینس اور شرٹ پہننے والی خواتین خواجہ سراجنم دیتی ہیں‘‘

تھرواننت پورم۔۔۔۔کیرالہ میں ایک کالج کے پروفیسر نے تقریب کے دوران جینس اور شرٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو خواتین شرٹ اور جینس پہنتی ہیں وہ مرد نہیں بلکہ خواجہ سرا ؤں کو جنم دینگی۔ریاستی حکومت نے کہا کہ پروفیسر رجت کمار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور اسکول و کالج میں حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی بیداری مہم سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت کے شیلجا نے بیان میں کہا کہ رجت کمار نے اب تک اپنا متنازع بیان واپس نہیں لیا ۔حکومت نے کہا کہ وہ توہم پرستی کو فروغ دے رہے ہیں اور مسلسل خواتین مخالف تبصرے کررہے ہیں۔ کلاڈی کے شری سنکر سنسکرت یونیورسٹی کے پروفیسر کمار نے کسار گوڑ میں طلبہ کیلئے منعقدہ بیداری کلاس کے دوران مبینہ طور پر کہا کہ جینس اور شرٹ یا مردانہ لباس زیب تن کرنیوالے خواتین ٹرانسجینڈرز(خواجہ سرا) جنم دینگی۔انہوں نے واضح کیا کہ کیرالہ میں 6لاکھ سے زائد خواجہ سرا موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -شادی میں گانابجاناہواتو نکاح نہیں پڑھائیں گے

شیئر: