کامن ویلتھ گیمز :پاک ہند ہاکی میچ آج ہوگا
گولڈ کوسٹ:کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اورہندکی ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔روایتی حریف ٹیموں کے درمیان یہ میچ گولڈ کوسٹ ہاکی سینٹر میں ہوگا۔دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاری کےلئے بھرپور پریکٹس کی۔گزشتہ سال پاکستان ہاکی ٹیم کو مختلف ایونٹ میں5 مقابلوں میں ہندکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے نئے کوچ رولنٹ اولٹمنز اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس اہم میچ میں پاکستان ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید ہے۔پاکستان ٹیم اپنے پول کے پہلے میچ میں ویلز کی ٹیم سے بمشکل 1-1سے برابر کھیلی ہے جس سے ٹیم کی تیاری کاپتہ چل رہا ہے تا ہم پاکستان اور ہند کے درمیان روایتی میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑے9 بجے کھیلا جائے گا۔