بال لمبے کرنے کے لیے املی کو پانی میں ڈال کر رات بھر کے لیے بھگو دیں اور صبح اس پانی سے بال دھوئیں ۔ اس کے ساتھ ناریل اور بادام کے تیل سے سر کی مالش بھی کرتے رہنے سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں ۔
چھائیوں سے نجات کے لیے سیاہ تل ، کالا زیرہ اور سرس کی چھال پیس کر گاۓ کے دودھ میں ملا کر چھائیوں پر روزانہ رات میں لگائیں اور صبح دھو لیں ۔ بہت جلد چھائیوں کا خاتمہ ہو جائے گا ۔
سیاہ رنگت کو صاف کرنے کے لیے کلونجی کو پیس کر دودھ میں ملا کر ہلکا سا گرم کریں اور رات سونے سے پہلے چہرے پر مالش کریں ۔ صبح اٹھ کر صابن سے منہ دھولیں بہت جلد سیاہ رنگت نمایاں طور پر صاف ہونا شروع ہوجائے گی ۔
کہنی پر جمے میل کو صاف کرنے کے لئے لیموں کاٹ کر کہنی پر رگڑیں . میل بالکل صاف ہو جائے گا ۔
چہرے پر کیل مہاسے نکل آئیں تو ایک اونس گلیسرین لے کر اس میں دو عدد لیموں نچوڑ لیں اور چہرے پر روزانہ ملیں ۔ باقاعدہ استعمال سے تمام داغ دھبے دور ہو جائیں گے ۔
چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کےلئے دودھ میں لیموں کا عرق ملا کر صبح و شام چہرے پر لگائیں اس سے چہرے کی چمک میں اضافہ ہوگا ۔