آنکھوں میں خارش اور سوجن سے نجات کیسے پائیں ؟
آلو اپنی بے پناہ غذائی اجزاء کی بدولت جلد کے لیے انتہائی فائدہ مند جانا جاتا ہے . چہرے پر ہونے والے سیاہ نشانات یا چھائیوں کے خاتمہ کے لیے آلو کارس اکسیر کا کام دیتا ہے . اس کے علاوہ آنکھوں کی خارش ، ان کا پھولنایا سوجن اور آنکھوں کی سرخی سے نجات دلانے کے لیے آلو مفید تصور کیا جاتا ہے . یہ آنکھوں کو چمکدار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آنکھوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے آپ آلو کو انتہائی سادہ اور آسان طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں . آلو کا چھلکااُتار کر اس کو باریک گول سلائس کی شکل میں کاٹ لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد انہیں باہر نکالیں اور آنکھیں بند کرکے یہ سلائسز ان پر رکھیں یہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچا کر تکالیف کو دور کرنے میں مدد دیں گے ۔ یہ عمل دن میں دو سے تین بار کیا جاسکتا ہے یہ سوجن اور آنکھوں میں خارش کو مکمل طور پر دور کر کے آنکھوں کے امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے .