Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹپس‎

چائے بنانے کے بعد تھرماس میں جو پتی رہ جائے اس سے انڈوں والی پلیٹیں   دھونے سے ان میں موجود بدبو ختم ہو جاتی ہیں ۔ اس پتی کو خشک کرکے منی پلانٹ  یا  گلاب کے پودوں میں ڈالا جائے تو پودے تیزی سے بڑھتے ہیں ۔
مکھیاں ناک میں دم کر دیں اور کھانا پینا دشوار ہوجائے تو آس پاس کہیں پودینہ لگادیں  ۔مکھیاں نزدیک نہیں آئیں گی ۔
گرمی میں گوشت کو محفوظ رکھنے کے لئے سرکے اور پانی سے تر کیے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں ۔ گوشت کافی عرصے تک خراب نہیں ہو گا ۔
بکری کا دودھ بخار کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے ۔ تیز بخار کی صورت میں بکری کا دودھ ہاتھ پاؤں اور سر پر ملنے سے فوراً بخار اتر جاتا ہے ۔
بخار تیز ہو تو چار رومال لے کر ہاتھوں پیروں کو ایک وقت میں سہلانے سے جلد ہی بخار ہلکا ہو جائے گا ۔
کان میں پانی چلے جانے کی صورت میں پیاز کے عرق کی چند بوندیں  کان میں ڈال دینے سے درد نہیں ہوگا۔ 
دانتوں کی پیلاہٹ صاف کرنے کے لئے نمک اور شہد ملا کر دانتوں پر ملیں اس سے دانت چمک اٹھیں گے ۔
شہد اور گرم پانی ملا کر پینے سے جسم کے اضافی چربی دور ہوجاتی ہیں کہ اور انسان دبلاپتلا خوبصورت نظر آنے لگتا ہے .

شیئر: