Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینے ، ہاتھ ، کمر اور جبڑے میں اچانک دردہارٹ اٹیک کی علامت ہو سکتا ہے

ہارٹ اٹیک سالانہ کروڑوں اموات کی وجہ بنتا ہے  اور اسکی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہاہے .  اکثر اوقات ہارٹ اٹیک سے قبل کچھ علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں  جن میں سینے میں  درد  ، بے چینی ،  معدے میں درد ، متلی ، سانس کے مسائل  اور تھکن کا احساس شامل ہیں . 
وویمن ہارٹ سیکٹر آف لاس اینجلس کے مینیجر ڈائریکٹر اور کارڈیولوجسٹ سی نوئل بیری مرز کے مطابق گردن ،جبڑوں،ہاتھ ،کمرمیں درد مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ عام ہے۔ ہم عام طور پر سینے یا ہاتھ کے درد کو ہارٹ اٹیک کی علامات میں شمار کرتے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق سینے اورہاتھ کے درد کے علاوہ کمر یا جبڑوں میں ہونے والا اچانک درد بھی ہارٹ اٹیک کی علامت ہوسکتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلیتا ہے۔اگر آپ کو جسم کے ان حصوں میں بھی درد محسوس ہو رہا ہے تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں۔
 

شیئر: