یوپی: دلت عورت پرتشدد، کپڑے تار تارکردیئے
للت پور۔۔۔۔اتر پردیش میں خواتین کے خلاف تشد د کے واقعات پر قابو نہیں پایا جارہا ۔ للت پور ضلع کے کوتوالی علاقے کے رگھو ناتھ پورہ میں دبنگ باپ بیٹے نے مبینہ طور پر ایک دلت عورت کو درخت سے باندھ کر پٹائی کی۔دلت عورت کو شک تھا کہ حلفونامی شخص کے گھر میں جو نشہ آور اشیاء کا دھندہ کرتا ہے، اسکاشوہروہاں شراب پی رہا ہے۔ حلفوسے جیسے ہی شوہرے کے بارے میں پوچھا اس نے عورت سے گالم گلوچ شروع کردی ۔بعد ازاں حلفو نے بیٹے کی مدد سے دلت عورت کو درخت سے باندھ دیا اور پٹائی شروع کردی۔ماں کو بچانے کیلئے جب اس کی بیٹی پہنچی تو اسے بھی زدوکوب کیا گیا۔ عورت کو اس قدر زدوکوب کیا گیا کہ اس کے جسم کے کپڑے تار تار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔زخمی عورت کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیااور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔