Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی کمپنی کا رواں سال سو ملین اسمارٹ فونز کی شپمنٹ کا بڑا ہدف

شیاؤمی کمپنی رواں سال اپنے اسمارٹ فونز کی فروخت کو مزید فروغ دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ کمپنی نے رواں سال دسمبر تک کم از کم سو ملین اسمارٹ فونز کی شپمنٹ کا ہدف طے کیا ہے۔ ہدف کو پورا کرنے کے لیے کمپنی نے پہلی سہ ماہی کے ہر ماہ میں 10 ملین اسمارٹ فونز کے شپمنٹ کو یقینی بنایا ہے۔ واضح رہے کہ شیاؤمی کمپنی نے پچھلے سال 90 ملین اسمارٹ فون فروخت کیے تھے اس کے برعکس ہواوے کمپنی نے پچھلے سال 150 ملین اسمارٹ فونز کی فروخت کو ممکن بنایا تھا اور کمپنی اس سال 200 ملین اسمارٹ فونز کی فروخت کا بڑا ہدف عبور کرنا چاہتی ہے۔
 

شیئر: