Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے گھروں کی تزین و آرائش

بڑے گھروں کے مقابلے میں چھوٹے گھروں کی تزئین و آرائش قدرے مشکل کام ہے ۔ بعض اوقات سجاوٹ کے چکر میں سامان کی بھرمار کردی جاتی ہے جو گھر کو مزید بدنما بنا دیتی ہے  ۔ گھر کی آرائش اس انداز سے کرنا کہ وہ کھلا کھلا اور ہوادار محسوس ہو کسی فن سے کم نہیں ۔ 
اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے اور آپ کو جگہ کی کمی کا سامنا ہے تو اپنے گھر میں کم حجم والا فرنیچر رکھیں ۔ روڈ آئرن یا اسٹیل کے ریک میں کرسٹل فنشنگ کی جاسکتی ہے  لیکن  اگر آپ کے پاس لکڑی کا فرنیچر موجود ہے تو چار پانچ سال بعد اس پر نئی پالش کروا لیں یہ نیا کا نیا دکھائی دیگا ۔ باربار فرنیچر بدلنا معیشت پر بوجھ بنتا ہے ۔ پردوں اور بیڈ شیٹ کے رنگ اور اسٹائل فیشن کے بدلتے رجحانات اور موسم کے لحاظ سے منتخب کریں ۔ کمروں میں روشنیوں کا امتزاج متناسب رکھیں اپنی ضرورت کے مطابق کمرہ روشن کریں اور اپنی مرضی کے ماحول میں کام کریں۔ کمرے کی دیواروں پر ایسے پینٹ کا انتخاب کریں جو جدید طرز کے مطابق ہو ۔ دیواروں کو دو رنگوں میں رنگ کر کمرے کے جمالیاتی حسن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ایک دیوار پر وال پیپر بھی چسپاں کیا جا سکتا ہے ۔ لیمینیڈ فرش آرام دہ سادہ سے پلنگ اور روشنی کے معقول انتظام کے ساتھ   دن بھر کی تھکن دور کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ اندرونی سجاوٹ کے لئے قدیم عمارتی نقوش کے ساتھ آئینے اور جدید تراش خراش کے ساتھ سورج کی شباہت لیے ڈیکوریشن مرر بھی آپ کی ذوق آرائش میں تسکین کا باعث بن سکتے ہیں. 

شیئر: