موسم گرما کے فیشن ٹرینڈز
موسم گر ما کا آغاز ہوتے ہی لان کی بہار آجاتی ہے اور لان کے خوبصورت رنگ اور دلکش و دلفریب پرنٹس مزاج کو یکسر بدل دیتے ہیں ۔ بدلتے موسم کے ساتھ مختلف لان کلیکشن کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے جن میں موجودہ ٹرینڈز کومدنظررکھ کر ملبوسات تیار کیے جا رہے ہیں ۔ اگر جدید ٹرینڈز کی بات کی جائے تو ملبوسات میں کڑھائی ، جالی اور لیسس کا استعمال عام نظر آتا ہے . لانگ شرٹس اور ٹرینڈی ٹراؤزر فیشن میں ان ہیں ۔ پہلے پلیٹیس صرف قمیض پر ہی ڈالے جاتے تھے لیکن اب ٹراؤزر کے پائنچوں پر بھی پلیٹ ڈالنے اور لیس لگانے کا رواج فروغ پا رہا ہے . اس کے علاوہ شارٹ فراک بھی فیشن میں خاصے مقبول ہو رہے ہیں اور ان کے ساتھ کڑھائی والے ٹرینڈی ٹراوزر پسند کیے جارہے ہیں .