کرینہ کےساتھ اداکاری کر کے خوشی ہوگی، کرشمہ
بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہاہے کہ اگر کسی فلم کا اسکرپٹ مضبوط ہوا تو بہن کرینہ کپور کےساتھ اداکاری کر کے بے حد خوشی محسوس کروںگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وقت کےساتھ فلموں میں خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔ اگر ماضی میں آپ نے اچھا کام کیا ہے اور بہترین کردار ادا کئے ہیں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ باکس آفس پر آپ کی فلم کو کیارسپانس حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کےساتھ خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے ہیں ، اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو آپ کو کام لازمی ملے گا۔