کپل شرما کے نئے شو پر منفی ریمارکس
ہندوستان کے معروف کامیڈین کپل شرما کو اپنا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ راس نہ آیا اور شائقین نے ان کے شو سے متعلق منفی ریمارکس دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نئے شو کے لئے منفی ردعمل پر خاصے افسردہ ہیں۔امید تھی کہ یہ شو سابقہ شو سے زیادہ مقبول ہوگا لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ذرائع کے مطابق شو کی عدم مقبولیت کی ایک وجہ سنیل گروور کا اپنا شو شروع کرنا بھی ہے جس میں ان کے مدمقابل بگ باس کی فاتح شلپا شندے ، علی اصغر اور سوگھندرا مشرا ہوں گی۔