آئی پی ایل:افتتاحی میچ میں براوو نے ممبئی سے فتح چھین لی
ممبئی:آئی پی ایل 2018ءکے افتتاحی میچ میں ڈوائن براوو نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کو یقینی فتح سے محروم کردیا ، چنئی سپر کنگز نے ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔ چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ممبئی انڈینز کی ٹیم اننگز کی ابتدا میں ہی 20 رنز پر دونوں اوپنر ایون لوئس اور روہت شرما آوٹ ہوگئے۔ سوریا کمار یادو اور ایشان کشن نے 78 رنز کی شراکت قائم کر کی، دونوں کھلاڑی نے 43 اور 40 رنزکی اننگز کھیلی۔ اختتامی اوور زمیں کرونل پانڈیا 22 گیندوں پر 41 رنز سے ممبئی انڈینز کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔چنئی سپر کنگز کے شین واٹسن نے2وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں چنئی اوپنرز نے 27 رنز کا آغاز فراہم کیا ، واٹسن 16 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ چنئی سپر کنگز کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہوئی اور 84 رنز تک پہنچتے پہنچتے اس کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔اس موقع پر چنئی سپر کنگز کی ٹیم میچ سے مکمل طور پر باہر نظر آتی تھی لیکن ڈوائن براوو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی کو یقینی فتح سے محروم کردیا۔براوو نے 30 گیندوں پر 7 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیل کر 2 سال بعد لیگ میں شرکت کرنے والی چنئی سپر کنگز کو ایک گیند قبل پہلے ہی میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی دلا دی۔آئی پی ایل کے ایونٹ میں ملک کے مختلف شہروں میں60میچز کھیلے جائیں گے جن میں ایمینیٹر،سیمی فائنلز اور فائنل میچ شامل ہے ۔