Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، اویسی

حیدرآباد۔۔۔۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے نام لئے بغیر آر ایس ایس اور مرکزی حکومت پر زبردست تنقید کی۔ اویسی نے حیدرآباد میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خوف و ہراس کا ماحول برپا کیا جارہا ہے ۔ ماحول بگاڑنے میں وہ عناصر اور طاقتیں شامل ہیں جنہوں نے مہاتما گاندھی کو گولی مار کر قتل کیا۔جنہوں نے ہندوستان کی آزادی میں حصہ نہیں لیا بلکہ انگریزوں کا ساتھ دیا۔ہم نے کبھی ملک کا سودا نہیں کیا اور نہ کرینگے۔ گزشتہ 70برسوں سے ہمیں ڈرایا جارہا ہے جبکہ ہم ڈرنے والے نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بی جے پی عوام کو بیوقوف سمجھ رہی ہے، مایاوتی
 

شیئر: