تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2آٹور کشہ تباہ، 10ہلاک
کٹنی۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی میں سڑک حادثے میں10افراد کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ بڑوارہ تھانہ علاقے کی سرکی ٹینک کے پاس پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرکی ٹینک کے قریب ایک موڑ پر تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والے 2آٹو رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 10افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے حادثے پر پہنچی اور آٹو میں پھنسی نعشوں کوباہر نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔