کراچی.... اردونیوز کے سابق پیج ایڈیٹرمصطفی حبیب صدیقی کی والدہ کا اتوار کوکراچی میں قضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا۔وہ والدہ کی علالت کے باعث کچھ عرصہ قبل مستقل طور پر کراچی روانہ ہوگئے تھے۔ ان کی والدہ کی عمر تقریباً 65برس تھی اور ایک عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ ان کی نماز جنازہ آج پیرکو نارتھ کراچی کی جامع مسجد صدیق اکبر میں بعد نماز فجر ادا کی جائیگی۔جس کے بعد قریبی قبرستان محمد شاہ میں تدفین عمل میں لائی جائیگی۔ والدہ کے انتقال پر مصطفی حبیب سے اردو نیوز کے ایڈیٹر انچیف طارق مشخص، تمام عملے اور جرنلسٹ فور م جدہ اور صحافی برادری نے اظہار تعزیت کیا ۔ ان کے درجات کی بلندی اور دعائے مغفرت کی ہے۔ مصطفی حبیب صدیقی کی جانب سے تمام دوست احباب اور معتمرین سے خصوصی طور پر حرمین شریفین میں والدہ کی مغفرت کی دعائے کی درخواست کی گئی ہے۔