Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی میکینک ٹرک درست کرتے ہوئے جاں بحق

 قنفذہ.... ٹرک کا گیئر بکس درست کرتے ہوئے جیک گرنے سے 2 ایشیائی کارکن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ سبق نیوز کی تفصیلات کے مطابق قنفذہ کمشنری میں ٹرک کے گیئر بکس کو آف لوڈ کرتے ہوئے ہائیڈرالک جیک میں اچانک خرابی ہو گئی۔ جیک گرنے سے ٹرک کا انجن اور گیئر بکس میکینک ا ور اسکے معاون پر گرا جس سے وہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ مکینک کا سر کچلا گیاجبکہ اسکے معاون کا دھڑ درمیان سے کٹ گیا ۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے نعشوں کو تحویل میں لیکر انہیں سرد خانے میں رکھوا دیا ۔ شہری دفاع کاکہنا تھا کہ کارکنوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہمیشہ ہدایت کی جاتی ہے ۔ جیک کی سپورٹ کے لئے لگائی جانے والی رکاوٹ اسی لئے رکھی جاتی ہے کہ جیک میں خرابی ہونے کی صورت میں رکاوٹ فوری طور پر و زن سنبھال لے ۔ 

شیئر: