Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرامکو ریسرچ سینٹرہیوسٹن کا دورہ کیا

ہیوسٹن .... ولی عہد مملکت اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ امریکہ کے دوران آرامکو ریسرچ سینٹر ، ہیوسٹن کا بھی دورہ کیا ۔ ریسرچ سینٹر میں کی جانے والی اہم تحقیق سے ولی عہد کو مطلع کیا گیا ۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل و معدنیات انجینئر خالد الفالح بھی موجود تھے ۔ آرامکو ریسرچ سینٹرمیںخام تیل کو صاف کرنے کے جدید طریقے کے بارے میں بھی بریفینگ دی گئی جبکہ ہولوگرام کے ذریعے تیل صاف کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری کے مراحل کے بارے میں ولی عہد اور انکے وفد کو مطلع کیا گیا ۔شہزادہ محمد بن سلمان نے آرامکو ریسرچ سینٹرکی لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کام کرنے والوں سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرامکو سینٹرکے نگران اعلیٰ انجینئر امین ناصر نے آرامکو کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ری سائیکلنگ کے بغیر خام تیل سے پیٹرولیم و دیگر کیمیائی مصنوعات کی تیاری میں اعلیٰ تحقیق پر ملنے والی سند بھی دی ۔ ولی عہد کو آرامکو کے مصنوعات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیاجس میں گاڑیوں میں استعمال کی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کی ایجاد بھی شامل تھی جس کے ذریعے ماحول کو آلودہ ہو نے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ ولی عہد نے آرامکو سینٹر کی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گاڑیو ں کے انجن کے بارے میں بھی بتایا جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے انتہائی اہم ثابت ہونگے ۔

شیئر: