Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی جنرل پریکٹیشنرز کو محکمہ صحت کا انتباہ

 لندن.... برطانیہ میں کئی ماہ سے بڑے بڑے خطرناک کیڑے اور جراثیم صحت عامہ کیلئے خوف و دہشت کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ ان کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے لوگ تیز بخار میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ان کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے جو انسانیت کو خطرات لاحق ہیں وہ دہشتگردی سے کسی طور کم نہیں۔ اسی لئے وہ مریضوں کو اینٹی بائیوٹکس تجویز کرتے ہیں مگر محکمہ صحت کے چیف میڈیکل آفیسر نے ملک کے تقریباً 9ہزار جنرل پریکٹیشنرز کو تحریری طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر یہ دوا مریضوں کو نہ دیں۔ ریکارڈ کے مطابق یہ جنرل فزیشنز کئی عشرے سے غیر ضروری طور پر مریضوں کو اینٹی بائیوٹک تجویز کرتے رہے ہیں۔ ان ادویہ کے استعمال سے لوگوں کو وقتی طور پر کچھ فائدہ ہوا ہوگا مگر بعد کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوںنے غیر ضروری طور پراینٹی بائیوٹک استعمال کیں وہ بعد میں غیر ضروری بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔ یہ رپورٹ پروفیسر ڈینسلے ڈیوس کی تحقیق کے بعد جاری ہوئی ہے۔

شیئر: