ٹورانٹو .... پاستا کھانے کے شائقین کو شاید اس خبر سے خوشخبری ہو کہ وہ جس چیز کے شوقین بن گئے ہیں کہ وہ بڑی کام کی چیز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین غذائیت کا کہناہے کہ پاستا کی تیاری میں اسپیگٹی اور میکرونی میں کچھ ایسے اجزاءشامل ہیں جو وزن او ر مٹاپا کم کرنے میں بیحد معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر لوگ ایک ہفتے میں 3پلیٹ پاستاکھائیں اور یہ سلسلہ 3ماہ تک جاری رہے تو انکا وزن نصف کلو کم ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں کاربو ہائیڈریٹس اور زیادہ نشاستہ والی چیزوں کی مقدار کم ہوتی ہے اور شوگر بھی اتنی ہی کم ہوتی ہے کہ اس سے کسی نقصان کا احتمال نہیں رہتا۔اس قسم کی غذائیں لوگوں کی بھوک رفتہ رفتہ کم کردیتی ہے اور اس طرح انسان کم کیلوریز کھاتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ پاستا کی یہ خصوصیت اپنی جگہ درست ہے مگر دوسری چیزوں کے ساتھ پاستاکا استعمال کیا جائے تو اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے یا نہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ ٹورانٹو کے سینٹ مائیکل اسپتال کے ڈاکٹر جان سیون پائپر نے مرتب کی ہے۔