خاتون کے تعاقب پر2نوجوانوں کو جوتے مارنے اور ناک سے لکیر بنانے کی سزا
نئی دہلی۔۔۔۔ہریانہ کے ضلع پانی پت کے محمد پور گاؤں میں نشے میں دھت2 نوجوانوں نے جب خاتون کو دوڑانا شروع کردیاتو اس نے شور مچایا جس پر گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے ۔معاملہ پنچایت کے سامنے پہنچا تو تعاقب کرنے کے الزام میں ملزمان کو ناک سے لکیر کھینچنے اور 5،5جوتے سرعام مارنے کی سزا سنائی گئی۔سزا کے بعد ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ نشے کی حالت میں تھے ۔پنچایت نے انہیں تنبیہ کی اور آئندہ کسی قسم کی غیر اخلاقی حرکت نہ کرنے کا عہد نامہ لکھوایا۔