Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی عوام کو بیوقوف سمجھ رہی ہے، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدارکے نشے میں ملک کے عوام کو بیوقوت سمجھ رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے ذریعے مخالف جماعتوں کو ’’سانپ، نیولا، بلی‘‘ جیسے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر سخت مذمت کی۔مایاوتی نے کہا کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی کچھ اسی طرح کی زبان استعمال کی تھی جس کی وجہ سے اسے گورکھپور اور پھولپور کے ضمنی انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔امیت شاہ کایہ بیان بی جے پی کی اخلاقی سطح کاثبوت ہے۔ایسے الفاظ حکمراں جماعت کو زیب نہیں دیتے۔مایاوتی نے کہا کہ غرور اور عوام مخالف رویئے کے باعث بی جے پی مرکزمیں تنہا ہوکر رہ گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہاردک پٹیل کے منہ پر پھینکی گئی سیاہی

شیئر: