Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بجلی چوری میں ملوث؟

ملتان... تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔میپکو نے عامر ڈوگر کی رہائش کی بجلی بھی کاٹ دی۔ میپکو ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر کی انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹلہ ابوالفتح میں واقع رہائش پر لگے میٹر سے گزشتہ 6 سال سے بجلی چوری کی جارہی تھی ۔چھاپے کے وقت بھی میٹر پر ریڈنگ بند تھی ۔ رکن قومی اسمبلی کے گھر میں 3 اے سی اور دیگر برقی آلات استعمال ہورہے تھے۔ لاہور کی میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے بجلی چوری کی تصدیق کی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ عامر ڈوگر کے خلاف مقدمہ میپکو کی درخواست پر درج کیا ۔معاملے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔دریں اثناءرکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے بجلی چوری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انتخابات کے قریب کچھ اپنوں نے مخالفین کے ساتھ مل کر سازش تیار کی۔ میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔عامر ڈوگر نے کہا کہ مجھ پر جس میٹر سے 6 سال سے بجلی چوری کا الزام لگایا گیا وہاں گزشتہ سال دسمبر میں گھر بنایا تھا۔ گھر میں 4 سے 5 میٹر لگے ہوئے ہیں، یہ میپکو حکام کی جانب سے ہی کوئی غفلت ہے۔
مزید پڑھیں:سب کا احتساب ہوگا،چیف جسٹس ثاقب نثار

شیئر: