رمضان المبارک کی 29 ویں شب کو 25 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام نے مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن کی دعا میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
حرمین میں جمعۃ الوداع اور دعائے ختمِ قرآن کی تصویری جھلکیاںNode ID: 887782
سبق نیوز کے مطابق لاکھوں فرزندان اسلام نے مکمل اطمینان اوربھرپور روحانی فضا میں خشوع و خصوع سے دعا کی۔ رمضان المبارک کی آخری طاق رات اور جمعہ الوداع کی وجہ سے بھی زائرین کی بڑی تعداد صبح سے ہی مسجد الحرام میں پہنچ گئی تاکہ ختم القرآن کی دعا میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
مسجد الحرام میں انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر مثالی انتظامات کیے گئے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ رضاکار اور شہری دفاع کے یونٹس بھی زائرین کی آمد رفت کو منظم رکھنے میں پیش پیش رہے۔

مسجد الحرام کے اندر، سعودی عرب کی تیسری توسیع کے علاوہ دوسری اور تیسری منزل اور چھت کے علاوہ بیرونی صحن اور راستے بھی دعائے ختم قرآن کے وقت فرزندان اسلام سے بھرے ہوئے تھے تاہم سیکیورٹی مثالی سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے راہداریاں آمد ورفت کے لیے کھلی تھیں۔
مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں صفائی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے جس کے لیے اضافی کارکناں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ معمر اور معذور افراد کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کے مخصوص راستوں پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جس کی وجہ سے معمر افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
زائرین کا کہنا تھا کہ مملکت کی قیادت نے حرمین شریفین کے مثالی انتظامات کیے جس کی وجہ سے انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔