Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹ ایئرویز کی لکھنؤمیں ہنگامی لینڈنگ

لکھنؤ۔۔۔۔71مسافروں کو لیکر دہلی جارہے جیٹ ایئرویز کے طیارے نے پرواز کے فوراً بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوجانے سے اموسی ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر اے کے شرما نے بتایا کہ سبھی مسافر محفوظ ہیں۔ کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ہم ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں۔ شرما نے کہا کہ جیٹ ایئر ویز کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں دشواری پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر اترنا پڑا۔ لکھنؤ ایئر پورٹ کے تکنیکی عملے اور انجینیئرز نے خرابی دور کرکے پرواز کو دہلی کیلئے روانہ کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون کے تعاقب پر2نوجوانوں کو جوتے مارنے اور ناک سے لکیر بنانے کی سزا

شیئر: