بڈاپسٹ.... ہنگری میں عام انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ روز پولنگ ہوئی۔انتخابات میں مسلم اور مہاجرین مخالف رہنما اور موجودہ وزیراعظم وکٹر اوربان تیسری مدت کیلئے میدان میں اترے اور کامیابی حاصل کی۔ مہاجرین سے متعلق سخت نظریئے کے حامل وکٹر اوربان کو انتخابات سے قبل کرائے جانے والے عوامی جائزوں میں اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل تھی۔ ان انتخابات میں ہنگری کے 7.9 ملین ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔