Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کیلئے حالات سازگار نہیں، اقوام متحدہ

نیوریاک.... اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت کے اصرار کے باوجود ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی میانمار کی ریاست راکھائن واپسی کے لئے حالات ابھی تک سازگار نہیں ۔ میانمار حکومت مسلسل اس امر پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں مسلم اقلیتی روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لئے تیار ہے لیکن اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ان مہاجرین کی راکھائن واپسی کے لئے حالات ابھی تک سازگار نہیں ہیں۔ میانمار کی ریاست راکھائن سے گزشتہ برس اگست میں وہاں جاری خونریز فوجی کریک ڈاو¿ن سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے قریب 7 لاکھ روہنگیا مسلمان فرار ہو کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہوگئے تھے، جن کی بہت بڑی اکثریت کوکس بازار نامی بنگلہ دیشی ضلع میں مقیم ہے۔ 

شیئر: