Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا نے لا لیگا چیمپیئن بننے کی راہ ہموار کر لی

بارسلونا:ہسپانوی کلب بارسلونا نے اس سیزن میں روایتی حریف کلب رئیل میڈرڈ کو لا لیگا ٹائٹل سے محروم کرنے کی راہ ہموار کرلی۔ایتھلیٹک بلباو کے خلاف 2گول سے فتح نے ان کا چیمپیئن بننا بڑی حد تک یقینی بنا دیا ۔ دفاعی چیمپیئن رئیل میڈرڈ اس وقت لیگ میں تیسری پوزیشن پر ہے اس کےلئے ٹاپ پر پہنچنا ممکن نظر نہیں آتا۔ہوم گراونڈ پر کھیلے جانے والے اس میچ کے دوران لوئس سواریز کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے پیکو القیصرنے میچ کے ابتدائی منٹوں میں بارسلونا کو برتری دلا دی تھی۔فلپے کوٹنہو نے بھی ایک اچھی موو پر ٹرائی کی لیکن ان کی شاٹ گول بار سے ٹکرا کر باہر چلی گئی۔ عثمان ڈیمبیلے کے عمدہ پاس پر لیونل میسی نے گول کرکے برتری مستحکم کردی ۔ میسی اس سیزن میں لالیگا میں 25گول کرچکے ہیں۔ یہ میچ0-2 سے بارسلونا کے نام رہا اور اس طرح اس نے لا لیگا میں مسلسل 29فتح بھی حاصل کرلی۔لیگ ٹیبل پر اس کی قریب ترین حریف ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ اس سے 11پوائنٹس پیچھے ہے اور چیمپیئن کے طور پر اس کی کامیابی میں بظاہر کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔

شیئر: