Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں سال دیپیکا سے شادی کا امکان نہیں،رنویر

 بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کی چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ چند روز قبل کہا گیا تھا کہ جوڑا رواں برس ستمبر یا دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔اس خبر کے محض 2 دن بعد ایک ہندوستانی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ دراصل رنویر اور دپیکا نے شادی کرلی ہے، بس رسم باقی ہے۔خبر میں رنویر اور دیپیکا کی خفیہ شادی کی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی تاہم دعویٰ کیا گیا تھا کہ تقریب سادگی سے منعقد کی گئی جس میں دولہا ، دلہن کے انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔اس خبر کے ایک ہفتے بعد اب رنویر سنگھ نے بھی اپنی شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں تاہم وقت اور حالات کے ہاتھوں مجبور ہیں۔ رواں برس شادی کا امکان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ان کی شادی کی تاریخی یا وقت طے نہیں ہوالیکن جیسے ہی معاملات طے ہوجائیں گے ،وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔
 

شیئر: