Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبل انعام برائے ادب کے 3جج اپنے عہدوں سے مستعفی

اسٹاکہوم ....نوبل انعام برائے ادب کے 3جج اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ۔ انھوں نے یہ اقدام سویڈن میں قائم نوبل اکیڈمی سے وابستہ ایک سرکردہ شخصیت کے خلاف ہراسانی اور حملوں کے الزامات منظرعام پر آنے کے بعد کیا ۔واضح رہے کہ 18 ارکان پر مشتمل نوبل کمیٹی میں شامل جج کا تاحیات تقرر کیا جاتا ہے اور فنی طور پر انھیں کمیٹی کو خیرباد کہنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔1989ءمیں 3منصفین نے اکیڈمی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا اور انھوں نے یہ فیصلہ اکیڈمی کی جانب سے ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ روح اللہ خمینی کی مذمت میں بیان جاری نہ کرنے پر کیا تھا لیکن اکیڈمی نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا۔
 

شیئر: