Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی لگادی

 اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اپریل 2018ءسے ہوگا۔فیصلے کا اطلاق وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد سے منظور ترقیاتی اسکیوں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیا ہے ۔پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہ کئے جائیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی پابندی سے متعلق وزارتوں اور محکموں کوآگاہ کردیا گیا ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ حکم نامہ آئندہ انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانے کے لئے جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن عوامی پیسے سے مکمل ہونے والے منصوبوں پر عوامی نمائندوں کے ناموں پر مشتمل تشہیری تختیاں لگانے پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:اب اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے ،چیف جسٹس

شیئر: