Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش سے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لیے مستقل مزاجی شرط ہے‎

اگر آپ ٹینشن اور ڈپریشن میں مبتلا ہیں ، ہاضمے کے مسائل سے دوچار ہیں یا یا بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو مختلف ادویات استعمال کرنے اور ڈائیٹنگ جیسے طریقے آزمانے کے بجائے باقاعدگی سے دس منٹ کی ورزش شروع کر دیں ۔ باقاعدہ ورزش کرنے سے آپ محض دو ہفتوں میں ہی ذہنی اور جسمانی طور پر مثبت تبدیلی محسوس کریں گے اور خود کو زیادہ خوش اور تندرست و توانا پائیں گے ۔ خاص طور پر ڈپریشن دور کرنے کے لیے ورزش ایک بہترین طریقہ ہے ۔  یہ  ڈپریشن کے ساتھ ساتھ موٹاپے  ، بلڈ پریشر اور ذیابیطس سے  نجات دلانے کے لئے بھی مفید ہے ۔ یہ آپ کی صوابدید پر ہے کہ آپ کس ورزش کا انتخاب کرتے ہیں لیکن اب جو بھی پسند کریں مستقل مزاجی شرط ہے ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بہت سے لوگ پہلے کچھ دن بہت شوق سے جم جاتے ہیں اور مختلف ورزشیں کرتے ہیں تاہم ورزش کی زیادتی کی وجہ سے جلد ہی بور ہونا شروع ہو جاتے ہیں . بعض اوقات ورزش رگوں میں تناؤ اور اور درد کا باعث بننے لگتی ہے اور لوگ عاجز آکر ورزش بلکل ہی ختم کر دیتے ہیں ۔ لہذا انتہائی کم مدت کے دورانیے اور آسان و سہل قسم کی ورزش سے آغاز کریں اور پھر اس دورانیے اور مختلف ورزشوں کی مشقوں کو بتدریج بڑھائیں ورنہ فائدے کی بجائے نقصان کا احتمال رہتا ہے . ایک صحت مند شخص کی ورزش کے دوران پہلے آدھے گھنٹے میں جسم سے پانی یا لیکوڈ مادوں کا اخراج ہوتا ہے اور تیس منٹ کے بعد جسم چربی اور آخر کار فالتو گوشت کو کم کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ چربی کم کرنے اور وزن گھٹانے کے لیے تیزترین ورزشوں کے بجائے سست اور متواتر ورزشوں کا انتخاب کریں مثلا تیز بھاگنے کے بجائے جا گنگ اور تیز سائیکل چلانے کے بجائے دیر تک مگر آہستہ آہستہ سائیکلنگ کی جائے ۔ اس سے جسم تھکن کا شکار نہیں ہوگا اور مسائل سے دوچار ہوئے بغیر باآسانی ورزش کے اہداف حاصل کیے جا سکیں گے .
 

شیئر:

متعلقہ خبریں