ہندوستان کے مشہور معروف کامیڈین کپل شرما کا دوبارہ شروع ہونےوالا شوایک با رپھر بند کردیاگیا۔میزبان کپل شرما' فیملی ٹائم ودکپل' کے نام سے شو کرہے تھے جسے انتظامیہ نے بند کردیا۔کہا جا رہا ہے کہ کپل کا شو پچھلے شوز کی طرح نام کمانے میں ناکام رہاہے ۔ انتظامیہ نے ان کا شو بند کردیا۔واضح رہے کہ کپل شرما کا شو کئی مرتبہ تنازعات کا شکار رہاہے جسکے باعث شو کی ریٹنگ بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ شو کی عکسبندی پر کپل کے نہ پہنچنے پر بھی انتظامیہ سخت برہم ہے ۔ انہی باتوں کے باعث چینل انتظامیہ نے شو ایک ماہ کیلئے بند کردیاہے۔