ینبع...ینبع میں ایک عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے والے 50سالہ غیر ملکی کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے بچا لیا گیا۔ زخموں کی وجہ سے غیر ملکی کا کافی خون ضائع گیا تھا۔ آپریشن سے قبل اور دوران دل کی حرکت 3بار بند ہوگئی تھی۔ ینبع جنرل اسپتال کی طبی ٹیم نے اطمینان دلایا ہے کہ آپریشن کے بعد غیر ملکی خطرے سے باہر ہے اور اب اسکی صحت مستحکم ہوگئی ہے۔