Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں مچھروں کا حملہ

جازان .... جازان میونسپلٹی کے میئر عبداللہ الدبیان نے اعتراف کیا ہے کہ ان دنوں شہر میں گھرو ںکے اندر اور باہر مچھروں نے یلغار کررکھی ہے۔ میونسپلٹی حکام نے جازان شہر کے تمام محلوں میں جہاں جہاں پانی جمع ہے مچھر مار ادویہ کا چھڑکاﺅ کرایا ہے۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ ایسے تمام مقامات جہاں مچھر ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں انہیں مٹی سے بھر دیا جائیگا۔ انہوں نے خالی پلاٹس کے مالکان سے کہا کہ وہ اپنے یہاں مچھر بچاﺅ اقدامات کریں۔

شیئر: