Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہموطن کو لوٹنے والے سعودی گرفتار

الجوف .... الجوف پولیس کے ترجمان یزید النومس نے بتایا ہے کہ القریات کمشنری میں ایک سعودی شہری کی کار اور اسکا سامان لوٹنے والے 2مقامی شہری الجوف میں گرفتار کرلئے گئے۔ مقامی شہری نے جو عمر کے دوسرے عشرے میں ہے، پولیس اسٹیشن پہنچ کر رپورٹ درج کرائی تھی کہ 2ہموطنوں نے گاڑی روک کر اسے زدو کوب کیا اور اس سے اسکی گاڑی اور موبائل وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے۔ حلیے کی بنیاد پر پولیس نے دونوں کو ریکارڈ وقت میں گرفتا ر کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

          

شیئر: