بنائیں ہر دن خوشگوار اور صحت مند
صبح اٹھ کر طہارت وغیرہ سے فارغ ہوکر دانت صاف کریں ۔
نماز اور تلاوت واذکار سے فارغ ہوکر تھوڑی دیر کھلی ہوا میں چہل قدمی کریں یا ہلکی پھلکی ورزش کر یں اور لمبے گہرے سانس لیں ۔
ورزش کے فوراً بعد پھل کھانے اور پانی پینے سے اجتناب کریں ۔
اپنی صبح کا آغاز مثبت سوچ اور مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ کریں اس سے آپ کا پورا دن خوشگوار گزرے گا ۔
رات میں سونے سے پہلے سات بادام کسی برتن میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح چھلکا اتار کر نہار منہ چبا کر کھائیں یا خالص شہد اور نیم گرم پانی کے ساتھ نہار منہ استعمال کریں ۔
ناشتے میں دودھ ، سیب ، فریش جوس ، انڈے اور ملک شیک وغیرہ کا استعمال کریں . زیادہ چکنائی والے اور باہر کے کھانے مضر صحت ہیں ان سے اجتناب کریں ۔
دوپہر اور رات کے کھانے میں سبزیاں ، دالیں اور گوشت وغیرہ کے ساتھ سلاد اور دہی کا استعمال لازمی کریں۔
دوپہر کے وقت آدھا گھنٹہ قیلولہ صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔
روٹین کی غذاؤں میں ٹھنڈی ، کھٹی اور تیز مرچ مسالے والی اشیاء سے پرہیز کریں ۔
کھانے کے بعد میٹھا کھانا اور ٹہلنا مفید ہے جبکہ کھانے کے فورا بعد نہانا یا لیٹنا اور الٹا سونا مضر صحت ہے ۔
سلور کے برتن میں پکانے سے پرہیز کریں اور جہاں تک ممکن ہو رات کا کھانا جلدی کھائیں۔
رات کو وقت پر سونے اور صبح جلدی اٹھنے کے اصول پر عمل کریں۔ اس سے آپ کا ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ خوشگوار ہو گا .