ساما نے 3انشورنس کمپنیاں معطل کردیں
ریاض۔۔۔۔۔سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی( ساما) نے 3انشورنس کمپنیوں کو معطل کردیا۔ ساما کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں کوآپریٹیو انشورنس کمپنیوں کے نگراں نظام کے تقاضوں سے غفلت برت رہی تھیں۔ معطل کمپنیوں میں مدیٰ ،شرکہ سعودیہ لادارۃ مطالبات التامین الصحی اور کروفورٹ شامل ہیں۔ معطلی کے فیصلے پر عملدرآمد 26رجب 1439ھ سے شرو ع ہوگیا۔