Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی موٹر سائیکل سے مکہ کیلئے روانہ

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مراکش کے مکناس شہر کے 50سالہ شہری نے موٹر سائیکل پر حج کا پروگرام بنا لیا۔ محمد ربوحات نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دلی جذبہ ہے کہ اپنے بزرگوں کی طرح میں بھی اسلام کا پانچواں رکن بری راستے سے طے کروں۔ محمد ربوحات نے مزید بتایا کہ وہ پہلے شہر سے مراکش کے جنوبی علاقے ،وہاں سے ماریتانیہ، مالی،  نائیجر اور چاڈ ہوتے ہوئے سوڈان پہنچے گا اور وہاں سے مکہ مکرمہ کا رخ کریگا۔ 4ماہ میں سفر طے ہوگا۔ انہوں نے اپنے پروگرام کو ’’سفر برائے امن‘‘کا نام دیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی موٹر سائیکل سوار جنوبی افریقہ پہنچ گئے

شیئر: