کامن ویلتھ گیمز :پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
لاہور: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ محمد انعام نے 86کلوگرام ریسلنگ میں نائیجیریا کے حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔کامن ویلتھ گیم کی تیاری کےلئے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان محمد انعام نے حکومت سے صرف10 لاکھ روپے ادھار مانگے تھے اور بدلے میں گولڈ میڈل جیت کر لانے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت نے تو رقم دینے میں لاپروائی دکھائی مگر محمد انعام نے پاکستان کو انعام سے نواز دیا اور نہ صرف اپنا بلکہ قوم کا سر بھی فخر سے بلند کیا۔ اس سے قبل فائنل میں پہنچنے کیلئے 86 کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں قومی پہلوان نے کینیڈین حریف کے خلاف خوب داوپیچ دکھا کر جیت اپنے نام کی تھی۔