Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان درع الخلیج مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے

الجبیل.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز پیر کو درع الخلیج مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں ظہران میں عرب سربراہ کانفرنس میں شریک ممالک کے سربراہان بھی شرکت کرینگے۔ درع الخلیج مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر عبداللہ السبعی نے کہا ہے کہ اختتامی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ اس میں 24 ممالک کی فوجوں نے شرکت کی تھی۔ فوجی مشقوں کا بنیادی مقصد تجربات کے تبادلے کے علاوہ امن و استحکام کی حفاظت اور نئی مہارتیں حاصل کرنا ہے۔ مشترکہ فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ جس میں شریک افواج نے روایتی عسکری فنون حرب کے علاوہ ساحلی علاقوں میں دفاعی مہارتیں بھی حاصل کیں۔شریک افواج نے عسکری اسٹراٹیجک اور منصوبے تیار کرنے کے نئے ہنر بھی سیکھے۔ خطے کی امن و سلامتی کیلئے ہونےوالی مشترکہ مشقو ںمیں ایک دوسرے کے ملک کو درپیش خطرات کے وقت امداد پہنچانے اور دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی مہارتیں بھی سکھائی گئیں۔واضح رہے کہ درع الخلیج مشترکہ فوجی مشقوں میں بری، بحری اور فضائی افواج نے شرکت کی۔
 

شیئر: