Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل: رائل چیلنجرز بنگلور نے کنگز الیون پنجاب کو ہرادیا

بنگلور: انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں میزبان رائل چیلنجرز بنگلور نے کنگز الیون پنجاب کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کنگز الیون نے19.2اوورز میں155رنز اسکور کئے ۔ ان کی جانب سے اوپنر اور وکٹ کیپر لوکیش راہول نے47رنز کی اننگز کھیلی ۔مڈل آرڈر میں کرون نائر نے 29رنز بنا کر اسکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جبکہ کپتان روی چندرن ایشون نے لوئر آرڈر میں نسبتاًجارحانہ بیٹنگ کے ذریعے 33رنز کا اضافہ کیا ۔ بقیہ بیٹسمینوں میں سے کوئی بھی رائل چیلینجرز بنگلور کے بولرز امیش یادو، کرس ووکس، کلونت کھجرولیااور واشنگٹن سندر کے سامنے مزاحمت نہیں کرسکا۔ امیش ادو نے3جبکہ بقیہ بولرز نے 2-2کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔جوابی بیٹنگ میں رائل چیلنجرز نے 6وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ابراہم ڈی ویلیئرز نے نصف سنچری مکمل کی اور57رنز بنا کر لوٹے جبکہ ان کے ہموطن اوپنر کوئنٹن ڈی کوک نے45رنز بنائے، کپتان ویرات کوہلی21اورمندیپ سنگھ نے 22رنز کا حصہ ڈالا۔ کوہلی کو افغانستان کے نوجوان اسپنر مجیب زدران نے کلین بولڈ کیا تھا ۔کنگز الیون پنجاب کے کپتان روی چندرن ایشون نے2وکٹیں لیں۔امیش یادو کو ان کی عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: