Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے،ماروی میمن

اسلام آباد...بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ مشکل میں پارٹی کو کڑوا سچ بتانے والوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی اندھا دھند تقلید کی قائل اور مشاورت سے عاری ہوچکی ہے۔مخالف آوازوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔بدقسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری ہی چل رہی ہے جس سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ آج بھی کامیاب ہیں۔
مزید پڑھیں:کبھی ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں کی،چوہدری نثار

شیئر: